فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔۔۔۔ ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونے کے دام 857 روپے بڑھ کر 106138 روپے ہوگئے ہیں۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close