اسلام آباد (پی این آئی) سردی بڑھتے ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں گیس نایاب ہوگئی ہے۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جس کے باعث گھریلو صارفین خصوصاً خواتین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کراچی، پشاور، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، میر پور خاص میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں مائیں بچوں کو پانی سے پاپے کھلا کر اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں جبکہ مرد حضرات بغیر ناشتے کے کام پر جاتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لاتے ہیں لیکن مہنگائی کے طوفان میں بار بار باہر کا کھانا بھی ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔بلوچستان میں بھی گھریلو صارفین دہری اذیت کا شکار ہیں، خون جماتی سردی میں شہری گیس نہ ہونے کے باعث ہیٹر چلانے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت سے پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں