انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم پی ٹی آئی رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ رانا عبدالسمیع خان کے جواں سال بیٹے رانا مطیع انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ 21 جون کی صبح پانچ بجے نمازِ فجر کے بعد ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ مسجد نظریہ پاکستان جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

رانا عبدالسمیع فروری 2022 میں مرکزی صدر انصاف لیبر ونگ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے رانا عبدالسمیع خان کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close