لندن کے نوٹری پبلک نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کے اصلی ہونے کی تصدیق کر دی

لندن (پی این آئی) لندن کے نوٹری پبلک چارلس گھتری نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے سامنے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس شمیم نے اپنا بیان رضاکارانہ طور پر دیا۔ یہ وہی چارلس گھتری ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہیلتھ ریکارڈ کی بھی تصدیق کی تھی اور اس سے پہلے انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق نیب کے لیے دستاویز کی بھی تصدیق کی تھی۔

نوٹری پبلک لندن کے چارلس گھتری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ 10 نومبر کو ملاقات میں ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹری پبلک نے پاناما جے آئی ٹی کی کارروائی کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کیلئے بھی کام کیا تھا، ریٹائرڈ جج کے بیان کو مستند اور حقیقی قرار دے سکتا ہوں۔ چارلس گھتری نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے حلف پر بیان دیتے ہوئے تنہا تھے، جسٹس ریٹائرڈ رانا شنیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں