وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کی سوئٹزرلینڈ میں ملاقات منسوخ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو جمعرات کے روز سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے تحت ابتدائی مذاکرات آج (جمعہ) برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونا طے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے تھے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کی رات سوئٹزرلینڈ روانہ ہونے والے تھے، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب الیکٹرانک طریقے سے منعقد ہونے کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت ضروری نہیں رہی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکٹرانک دستخط کیے جانے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں مجوزہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close