اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو پریشان کن خبر سناتے ہوئے پٹرول مزید مہنگاہونے کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہو گا۔نیا ناظم آباد ہسپتال کے سنگ بنیادتقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے،سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں۔
ڈالر افغانستان بھی سمگل ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعاون کرنے پر سعودی عرب کے شگر گزار ہیں اور جلد آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق جلد خوشخبری سنیں گے ۔شوکت ترین کا کہناتھا کہ گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن ہے ، کمپٹیشن کمیشن کو کہاہے کہ کارروائی کریں ، 3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا۔ ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں متاثرہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف مثبت حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ، انہوں نے زراعت ، انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کے بعد معیشت میں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہئیں۔
ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ دوسرے ممالک نے 30 سال 10 فیصد سے زائد ترقی کی۔انڈیا ، ترکی سمیت دیگر ممالک کی مثال سامنے ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کیلئےانقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ہماری فصلوں کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے، انکم ٹیکس میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرناہمارا ہدف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں