ڈاکٹروں کی تمام مطالبات منظور، ڈاکٹر مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے العنا کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے اور مسائل کے حل کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے لئے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے، ینگ ڈاکٹرز کمیٹی کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کریں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، اگر ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے کسی کی جان چلی گئی تو اسکا ازالہ ممکن نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں