مختصر فلم دھکا اسٹارٹ یو ٹیوب پر ریلیز کردی گئی

کراچی(آئی این پی)سی پرائم نے سیمیں نوید کی سربراہی میں معیاری اور اوریجنل مواد پیش کرنے کاایک ریکارڈقائم کیا ہے اور اب نئی مختصر فلم’دھکا اسٹارٹ’، جس کے نمایاں فنکار ہیں حمزہ ٹی جے اور صرحااصغرہیں، اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی ہے۔دھکا اسٹارٹ’ الطاف نامی کنوارے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی بہن کی شادی کیلئے انتظامات کررہا ہے۔

تاہم اس کی گرل فرینڈکنول اور اس کے والد دونوں اس کی توجہ مسلسل اپنی طرف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔الطا ف اس دوطرفہ معاملے میں پھنس جاتا ہے مگرصورتحال کو نبھانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے مگر جلد ہی حالات الجھ جاتے ہیں۔See Primeکی ایگزیکٹیوپروڈیوسر سیمیں نوید نے فلم پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا،” ہمSee Primeمیں ایسا مواد پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو نہ صرف ناظرین کیلئے تفریح کا باعث ہو بلکہ وقت کے تقاضوں کے بھی مطابقت رکھتاہو۔

‘دھکا اسٹارٹ’ ایک زبردست ہلکی پھلکی مختصر فلم ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کہانی بہت سے نوجوانوں کو اپنی داستاں سے ملتی جلتی محسوس ہوگی۔”پیمان حسین کی تحریر اور ہدایات میں بننے والی فلم دھکا اسٹارٹ میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کس طرح مشکل اور کئی طرح کے جھمیلوں میں بدل جاتی ہے۔ فلم کو سیمیں نوید نے بڑی مہارت سے پروڈیوس کیا ہے اور علی حسین اور محب بخاری اس کے معاون ہدایتکار ہیں۔ See Prime ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو اپنے ناظرین کیلئے نیا،منفرد، انوکھا، اوریجنل اور امتیازی مواد پیش کرتاہے۔اس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ناظرین کیلئے ان کہی اور منفرد بیانیہ کے ساتھ ایک نیا رخ پیش کیا ہے اور بالکل مختلف اور متنوع موضوعات دریافت کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں