سینیٹ میں کونسی عام تعطیل دوبارہ بحال کرنے کی قرار داد منظور کی لی گئی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) یوم اقبال کی تعطیل دوبارہ بحال ہونے کا امکان، سینیٹ میں 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ) کے اجلاس میں 9 نومبر یعنی یومِ اقبال پر ماضی کی طرح عام تعطیل بحال کرنے کی قرار داد ایوان میں پیش کی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے پیش کی۔

حکومتی اتحادی سینیٹر کی پیش کردہ قرار داد سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کرلی، اس حوالے سے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی تھی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے قرار داد کی منظوری کے بعد معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت کے جواب سے ایوان بالا کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ کئی برس قبل یوم اقبال کی تعطیل ختم کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں