اسلام آباد میں حج 2027 رجسٹریشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور عازمین کو سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سردار محمد یوسف نے واضح کیا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے اور عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ حج انتظامات پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا، جس سے حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
قبل ازیں سعودی تعلیمات نے اعلان کیا تھا کہ حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔
ان ہدایات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے،حجپیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی کے مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






