عوامی شکایات اور رشوت ستانی کا خاتمہ، اسلام آباد کے تھانوں کے ایس ایچ او، محررکے کمروں میں کیمرے نصب کر دیئے گئے

اسلام آباد(آئی این پی)آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر عوامی شکایات اور رشوت ستانی کو ختم کرنے کیلئے تھانوں کی نگرانی شروع کردی گئی ، وفاقی دارلحکومت میں تھانوں کی براہ راست نگرانی کے لئے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم نصب کردیا گیا۔ڈیجیٹل کنٹرول روم سے تھانوں میں سائلین سے ان کے مسائل پر برائے راست بات ہوسکے گی۔ ایس ایچ اوز، محرروں کے دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پرجدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈیجیٹل کنٹرول روم سے تھانوں میں موجود سائلین کے ساتھ براہ راست بات کی۔آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز بھی اپنے دفاتر سے کسی بھی وقت تھانوں میں سائلین سے براہ راست بات کرسکیں گے۔ اے آئی جی آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ جدید سسٹم کے ذریعے براہ راست سائلین سے گفتگو کرنے کی ہدایت کی گئی ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جدید سسٹم کے ذریعے سائلین سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔

اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصدسینئر افسران کا تھانوں میں تعینات ماتحت افسران کی عوام کے ساتھ رویہ کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔ اس عمل سے نہصرف شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بہتر ہوگا بلکہ محکمہ کی نیک نامی کو بھی تقویت ملے گی،۔ اس اقدام سے شہریوں کو افسران کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا،شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں