24گھنٹوں میں کورونا سے 15افراد جاں بحق ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(آئی این پی)کورونا وائرس سے 15 مزید افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 28ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 تک پہنچ گئے ۔ ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 552نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 4لاکھ 38 ہزار 818، سندھ میں 4لاکھ 67ہزار 142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77ہزار 349، بلوچستان میں 33ہزار 171، گلگت بلتستان میں 10ہزار 382، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 655جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار 428کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2کروڑ 44لاکھ 4ہزار 536افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 39ہزار 179نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 15 ہزار 505 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے

جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 891، سندھ میں 7 ہزار 540، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 710، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 354، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں