ٹرک کی کوکنگ آئل سے بھرے ٹینکر کو ٹکر، کوکنگ آئل جمع کرنے کیلئے بھگدڑ مچ گئی

پنوعاقل (آئی این پی ) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی کوکنگ آئل ٹینکر کو ٹکر، حادثے کے باعث ٹینکر سے کوکنگ آئل بہنے لگا۔ کوکنگ آئل جمع کرنے کیلئے شہریوں کی دھکم پیل ہوئی اور بھگدڑمچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل بائجی تھانے کی حدود گرڈ اسٹیشن کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کی کوکنگ آئل ٹینکر کو ٹکر لگنے کے باعث آئل ٹینکر لیکیج ہو گیا جس کے باعث تیل روڈ پر بہنے لگا۔ علاقے کے افراد برتن، بالٹیاں لیکر ٹینکر کے

پاس پہنچے اور تیل جمع کرنے لگے، مگر انتظامیہ نہ پہنچ سکی۔۔۔۔۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت میں توسیع پر وزیر قانون نے پوزیشن واضح کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مختلف ناموں پرغور کریں گے۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں، توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بار معاملہ زیربحث آیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔ وزیراعظم جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے ، اس معاملے پر آج مشاورت مناسب نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں