آرمی چیف سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس دوران افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے پیر کو یہاںجی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی

دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سے متعلق امور بھی زیرغورآئے۔ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سیکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سیانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے

تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں