دنیا آئی ایس آئی کا لوہا مانتی ہے، بھارت ٹیوشن لے، بھارتی دانشور سابق پولیس افسر

اسلام آباد (پی این آئی )دنیا پاکستان آئی ایس آئی کی صلاحیتوںکو مانتی ہے ، بھارت کو چاہیے کہ وہ آئی ایس آئی سے ٹیوشن لے ، بھارتی دانشور اور سابق پولیس افسر ڈاکٹر وکرم سنگھ آئی ایس آئی کے فین نکلے ، بھارت سرکارکو مشورہ دے دیا ۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ایجنسیوںپر خوب تنقید کے نشتر برسا دیے ، ان کا کہنا ہے کہ میں نے 40سال پہلے آئی ایس آئی کو دیکھا تھا وہ آج کیا بن گئی ہے ، دنیا آئی ایس آئی کا لوہا مانتی ہے بھارت کو چاہیے وہ ٹیوشن لے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں