اسلام آباد (پی این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سے جنگ کے خاتمے کےبعد کہاہے کہ امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی ملک سے فرارہو جا ئے گا۔ افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں نے کیا تھا۔ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رکھیں گے۔دنیا تبدیل ہو رہی ہے ،ہم چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔افغانستان سے انخلا طالبان کی ڈیڈ لائن سے نہیں اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی۔30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی۔ہمیں یقین تھا کہ افغان سکیورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا۔مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں