اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر،خیبر پختو نخوا، بالائی/وسطی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔سوات، دیر ، شانگلہ ، مالاکنڈ، بونیر،کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، کرم اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گو جرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:بالا کوٹ35، بالائی دیر 34، کاکول 30، میر کھنی 05، کالام ،پاراچنار ، پٹن 02، سیدو شریف 01، پنجاب: مری 30، اٹک 24،سیالکوٹ (سٹی 20، ائیر پورٹ 01)، اسلام آباد( گولڑہ 13، زیرو پوائنٹ06، سید پور 04)، راولپنڈی (چکلالہ 12،شمس آباد09)، چکوال 04، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 29، مظفر آباد(سٹی 17، ائیر پورٹ 14)، راولاکوٹ 09،کوٹلی03، گلگت بلتستان : گوپس 02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، تربت، نوکنڈی ، دادو، بہاولنگر اور نور پور تھل میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں