یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے مزید پابندیاں عائد،لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں۔پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے، لہذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں