کراچی (پی این آئی ) سندھ حکومت کی جانب سے 30اگست سے صوبے میں تمام سکولز کوکھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق 100فیصد ویکسینیٹڈسٹاف والے سکول ہی ہفتے میں6 دن کھولے جا سکیں گے۔3 دن ایک شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی جبکہ محکمہ تعلیم کی کمیٹی سکولوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ والدین کو سکول مالکان ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی دیں گے، ساتھ ہی والدین ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی بھی سکول میں جمع کروائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کے باعث حکومت سندھ نے صوبے میں سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں