پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر خاتون پر شوہر نے تیزاب پھینک دیا

کراچی (پی این آئی) ان دنوں پاکستان میں ٹک ٹاکر خواتین پر برا وقت آیا ہوا ہے۔ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر پر شوہر نے تیزاب کا حملہ کر دیا۔ کراچی سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کی جانب سے تیزاب پھینکنے پر 21 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئیں۔ شوہر کی طرف سے ٹاک ٹاکر بیوی پر تیزاب پھینکے جانے کے حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم سید ذیشان حسین نے سیکٹر 9 سی میں گھریلو جھگڑے کے دوران رمشا پر تیزاب پھینکا۔ ٹک ٹاکر خاتون رمشا کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنز وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کراچی پولیس کے ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ شوہر کے تیزاب پھینکنے سے متاثرہ خاتون پہلے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں اور اس کی سوشل میڈیا پر ہی ذیشان سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی تھی اور اس انتہائی افسوناک انجام ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں