انتظار کی گھڑیاں ختم! متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کو اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) جانے کے خواہش مند پاکستانی مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی۔پاکستان سے امارات جانے کی خواہش رکھنے والوں کو ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انھیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے ذریعے 211 مسافر دبئی جارہے تھے جن میں سے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق کورونا کے شکار ان دونوں افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر مسافروں کو ریپڈ پی سی آر کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کیلئے بڑا دھچکا، سینئر ترین سیاسی شخصیت ن لیگ میں شامل ہوگئی

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، فتح محمد حسنی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان پارٹی صدر شہبازشریف سے ملاقات میں کیا، شہبازشریف نے فتح محمد حسنی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فتح محمد حسنی نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے فتح محمد حسنی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر فتح محمد حسنی نے کہا کہ پاکستان نے مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی،اب ابھی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، جس سے بلوچستان میں مسلم لیگ ن میں کافی زیادہ خلاء پیدا ہوگیا تھا، اس خلاء کو فتح محمد حسنی نے پُر کردیا ہے۔فتح محمد حسنی سینئر سیاستدان ہیں اور پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات رکھتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔دوسری جانب نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بلو چستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے جلسے میں ن لیگ نے سردار اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی صوبائی قیادت ناراض ہو گئی ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو سردار اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھامریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے سردار اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی سرداراختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں