اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائزہ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے، قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے سے قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین ،چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے سے قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں