ریاض (این این آئی)سعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو انتظار سے بچانے کے لیے دکانیں کھلی رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں