یا اللہ خیر! 5.3شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات(پی این آئی) سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرزمین گہرائی 168 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں