سونامی کا حلقہ راج محل کوٹلی میں مخالفین پر وار، مسلم کانفرنس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قدآورشخصیات تحریک انصاف میں شامل

میرپور ( پی این آئی) سونامی کا حلقہ راج محل کوٹلی میں مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی پر وار۔حلقہ راج محل مسلم کانفرنس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قدآورشخصیات تحریک انصاف میں شامل۔ملک محمد زراعت خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹممبر پارلیمانی بورڈ نائب صدر مسلم کانفرنس کی سربراہی میں حلقہ راج محلکی قدآور سیاسی شخصیات نے مختلف سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کرنامزدامیدوارر تحریک انصاف ظفر اقبال ملک کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔حلقہ راج محل سے ملک محمد زراعت خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پارلیمانیبورڈ۔چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ سینیر قانون دان ملک شاہنواز ایڈووکیٹجنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس شاہد رشید ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس ضلعکوٹلی،چوہدری افتخار عالم فیروز صدر انجمن تحفظ حقوق عامہ نثار حسین شاہسجادہ نشین دربار عالیہ دندلی شریف چیئرمین ملک منشی خان ملک طارق،ملکبابو شفیق پروفیسر جمشید، عابد ملک سابق چیئرمین کشمیر اوورسیز فورم ملکعبدالقیوم ساوڑ تتہ پانی سابق صدر مسلم کانفرنس سعودی عرب ملک آفتابایڈووکیٹ محمود ملک رستم ملک تحصیل چیئرمین زکوۃ کمیٹی کوٹلی مسلم لیگن،طارق نور،چوہدری محمد شریف سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوسی گوئی،عابدچوہدری ارسلان خلیل،چوہدری محمد سلیم،راشد محمود،چوہدری فیصل،عامر ملک،شہزاد ملک عرفان سلیم چوہدری رفیق حوالدار میجر ریٹائرڈ محمد سلیم حاجیمحمد گلزیب حاجی محمد الیاس حوالدار ریٹائرڈ عبدالرزاق ماسٹر محمد سلیمچوہدری عرفان عاطف چوہدری محمد رفیق چوہدری محمد عتیق ملک شہزاد احمدیوسی گوئی، چوہدری محمد رقیب گوئی ندھیری خان بشارت خان مرکزی رہنما مسلملیگ ن ملک معروف چیئرمین و مرکزی رہنما مسلم کانفرنس کوٹلی محمد فیصلرہنما پیپلز پارٹی گوئی کنیٹ محمد راشد رہنما مسلم کانفرنس ملک عامر زمانرہنما یوتھ مسلم کانفرنس ملک طاہر نور ایکشن کمیٹی گوئی،چوہدری شکیل مسلملیگ ن ملک ارسلان یونین کونسل قمروٹی چوہدری محمد شریف صدر مسلم لیگ نگوئی ملک اقبال صدر حلقہ راج محل مسلم لیگ ن اور حاجی شکیل اور دیگردرجنوں افراد نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ شامل ہونےوالوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ظفر اقبال ملک کی قیادت پر مکملاعتماد کا اظہار کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ظفر اقبال ملک نامزدامیدوار اسمبلی حلقہ راج محل ایل اے 8 کوٹلی 1 نے شامل ہونے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کے انشااللہ حلقہ راج محل کےعوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہجاری رہے گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تیزی کے ساتھ اپنیمنزل کی طرف بڑھ رہی ہے ہماری منزل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کےویژن کی روشنی میں ایسی حکومت کا قیام ہے جو معاشرے میں کرپشن کا خاتمہ کر کے عدل وانصاف کا نظام کا نافذ کر سکے کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی کاخواب کبھی حقیقت کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتا۔ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ آزادکشمیر کی حکومت کی میرپور دشمنی کی وجہ سے ابھی تک حل طلب ہے ہم حکومتسازی کے بعد ذیلی کنبہ جات کا ایشو اولین ترجیح میں حل کریں گے۔ نیو سٹیمیرپور کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ اب میری امیداری میں شامل ہے میں نے ضمنی الیکشن میں بھی کہا تھا کہ ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ آزاد کشمیر کی حکومت کے بغیر حل کرنا ممکن نہیں میں نے ذیلیکنبہ جات کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھائی اسمبلی کے خطاب میں اس کے حل کامطالبہ کیا مگر راجہ فاروق حیدر نے میرپور دشمنی کی عینک پہن رکھی تھی جسکی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا۔بعد ازاں سونامی کی ایل اے تھری میرپورمیں بڑھتی ہوئی مقبولیت ریٹائر افسران تک بھی جا پہنچی۔ریجنسی ہوٹل میںمیجر ر عبد الحفیظ چوہدری کی میزبانی میں ریٹائر افسران کی طرف سے پی ٹیآئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر طاہر فاروق ر ڈائریکٹر کالجزمیرپور ڈویژن چوہدری عبد اللطیف ر ڈپٹی کمشنر ایکسائز چوہدری عبد الحقایف ٹو چوہدری عبد الحمید سی 2 نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطانمحمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیاانتخابی میٹنگ سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ر میجر عبدالحفیظ چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ریٹائر افسران کی بڑیتعداد انتخابی میٹنگ میں شریک تھی۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کا سیکٹر ایفون میں بڑا شو وقاص وکی کی طرف سے ایف ون میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدریکے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب بڑی تقریب میں تبدیل ہو گئی ایف ونپہنچنے پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہاستقبال کیا گیا یوتھ ونگ کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پیٹی آئی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ سکندر بیگ سیٹھ مشتاق ظفر بنگش شیخ مقبول وقاص وکی راجہ اشتیاق اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئیکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایف ون میں اپنے انتخابی دفترکا افتتاح کیا بعد ازاں سونامی نے نیو سٹی میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑاجھٹکا لگا دیا مرزا بشیر اپنے کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیرمیں شامل ہو گئے نیو سٹی میرپور کا سیکٹر ایف پی ٹی آئی کشمیر کے نعروںسے گونج اٹھا مرزا بشیر نے پی ٹی آئی کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلانسیکٹر ایف نیو سٹی میں انتخابی میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر عبدالرزاقمرزا نثار مرزا پرویز مرزا رمیض مرزا جاوید اقبال مرزا حمزہ اور دیگر نےبھی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا انتخابی میٹنگ سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرزا بشیر را جہ خلیل یوسف نے خطاب کیا۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سی تھری کچی آبادی میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا کر رکھ دی۔مسلم لیگ ن سٹیمیرپور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عظیم شاہ کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آ ئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔دریں اثناء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایف 4میں زور دار چھکا ایف 4 میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا چاچا محمد رفیق مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیقیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے باقاعدہ اعلان اپنی رہائش گاہپر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایل اے تھریمیرپور میں اپنے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میںایل اے تھری میرپور کی عوام کی بھرپور شرکت افتتاحی تقریب امد پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہاستقبال کیا گیا افتتاحی تقریب میں ایل اے تھری میرپور کے تمام سیکٹرز سےپی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان نے قافلوں کی شکل میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آجمیں نے اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا پی ٹی آئی کشمیر کے کارکناناب انتخابی مہم میں تیزی لائیں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں 25 جولائیکو بلے پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کشمیر کو بھاری اکثریت سے کامیابکروائیں۔بعد ازاں سونامی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی فضاؤں میںموسلا دھار بارش کی صورت میں برس گیا۔ممبر بار کونسل آزاد جموں وکشمیر وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سابق صدر کامران طارق ایڈووکیٹ نے سابقوزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلانکر دیا باقاعدہ اعلان کامران طارق لا چیمبر میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب میںکیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے سینئر و جونئیر وکلا بڑی تعداد میں موجودتھے۔ اس موقع پر کامران طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں الیکشن میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں فاضل چوک سمیت پورے ایل اے تھری میرپور میں انتخابی مہم چلائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close