آزاد کشمیر الیکشن 21، آصف علی زرداری نے شبیر عباس میر کو ایل اے 41 ویلی 2 سے ٹکٹ دیا

‏لاہور (پی این آئی)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سابق ٹکٹ ہولڈر غلام عباس میر اور انکے صاحبزادے شبیر عباس میر نے ملاقات کی ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے شبیر عباس میر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ایل اے 41 ویلی 2 سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں