جون کے مہینے میں سردی لوٹ آئی، 150سالہ موسمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق 150 سالہ موسمی تاریخ میں جون کا آج دن کا ٹھنڈا ترین درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔بحریہ ٹاؤن فیز 8 اور گلشن آباد میں نصب ہمارے موسمی سٹیشنوں پر ریکارڈ کیا گیا! ان علاقوں کی پرانی موسمی ڈیٹا ملاحظہ کرنے کیلئے ہمارے موسمی سٹیشن کا ٹیب وزٹ کریں۔موسم کا حال کے عسکری 7 میں نصب ڈیوس انسٹرومنٹس ویو کے موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ بارش کی شدّت 1152 ملی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔5 منٹ کی اوسط پر مبنی گلشن آباد میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر سب سے زیادہ بارش کی شدّت 144 ملی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر سب سے زیادہ بارش کی شدّت 113 ملی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں