رواں ہفتے پاکستان کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہےکہ 18اور 19جون کو کراچی میں بارش کا امکان ہے جب کہ بعض اضلاع میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں 16جون کو سندھ میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر صوبے کے تمام اضلاع میں ہلکی بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے بعد وسطی اوربالا ئی سندھ میں گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار بھی کیا ہےکہ آندھی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں جھونپڑیوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، دادو، سکھر اورلاڑکانہ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں