اسلام آباد (آئی این پی ) جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچا تو شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر ہیٹ ایگزاشن یا ہیٹ سٹروک کا باعث بن سکتی ہے۔ شہری غیر ضروری گھر سے ہر گز نہ نکلیں۔ ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ گرمیوں میں شہری پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ورنہ پٹھوں میں کھینچا سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں