اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 پولیس اہلکار پکڑے گئے

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں شاہ فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس پی لانڈھی شاہ نواز چاچڑ کے مطابق پولیس اہلکار محمد عقیل اپنے ساتھیوں عامر اور نعمان کے ساتھ شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس اہلکار ڈیفنس مددگار ون فائیو میں تعینات ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکار کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔۔۔۔۔

پاکستان کا بڑا شہر دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر دیا گیا

لندن (آئی این پی ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے اکانومسٹ نے شہروں کی رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔ کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دنیا کے 140 شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر 134واں ہے جبکہ دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ، ترابلس اور ہرارے بھی شامل ہیں۔ شام کا دارالحکومت دمشق بدترین شہروں کی فہرست میں سب سے آخری 140 ویں نمبر پر ہے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس 139ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 137 ویں، الجزائر 136 ویں اور ترابلس 135 نمبر پر رہے۔ زمبابوے کا دارالحکومت ہرارے بھی بدترین شہروں کی فہرست میں 133 ویں نمبر، کیمرون کا شہر دوالا 132 ویں نمبر پر جبکہ وینزویلا کا شہر کراکس 131 ویں نمبر پر رہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے اور جاپان کے شہر اوساکا نے زندگی گزارنے کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بہترین شہر ہونا ثابت کیا ہے۔۔۔۔

close