چکسواری ( پی این آئی) بابائے چکسواری چودھری محمدشریف(مرحوم) کے خاندان میں اتحادکے ثمرات۔حلقہ چکسواری میں حالات یکسر بدل گئے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری بابائے چکسواری چودھری محمدشریف (مرحوم)کے گھرخانہ آبادچکسواری پہنچ گئے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی میرپورڈویژن کے صدروسابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپورچودھری مشتاق احمداورچودھری علی شان سابق مشیرحکومت کے بھائی چودھری محمدحنیف ایڈووکیٹ کوتحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پرچودھری علی شان سابق مشیرحکومت کے فرزندارجمندچودھری ادریس شان ایڈووکیٹ،آفتاب حسین شاہ، صدرعبدالرشید، چودھری محمودکوٹلی سرساوہ،چودھری منیرحسین سیٹھی، حاجی محمدقربان چودھری،چودھری وجاہت مشتاق، خواجہ شوکت،چودھری شبیرروپیال، چودھری دانیال جہانگیر،چودھری محمداکرم،چودھری صابر،چودھری شبیرموہڑہ دھسیراں،چودھری شوکت روپیال چودھری امین،چودھری ارسلان اکرم، چودھری دلپذیر،چودھری اشتیاق پلاک،معروف حسین، عاشق حسین کاشف حسین سمیت چودھری مشتاق کے عزیز و اقارب کی کثیرتعدادموجودتھی۔بیرسٹرسلطان محمودچودھری کے ہمراہ تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی سینئرنائب صدر وامیدوار اسمبلی حلقہ چکسواری چودھری ظفرانور،سابق امیدواراسمبلی چودھری محبوب اصغر، سابق ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپورالحاج غلام رسول عوامی، سابق لارڈمیئرناٹیگھم چودھری لیاقت علی، پہلوان محمدراسب،پہلوان اللہ دتہ ارنوع، نمبردارمحمداکرم،راجہ زوہیب خا ن، چودھری محمدصابر اوردیگربھی موجودتھے بعدازیں بیرسٹرسلطان محمودچودھری نے چودھری اصغرعلی سابق چیئرمین یونین کونسل پنڈخوردکی ان کے گھرجاکرعیادت کی۔گزشتہ دنوں بابائے چکسواری چودھری محمدشریف (مرحوم) کاخاندان تمام اختلافات بھلاکرمتحدہواتھا۔ بیرسٹرسلطان محمودچودھری نے اتحادواتفاق پرپورے خاندان کومبارکباد دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں