ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد نے ماں سے کیے گئے وعدے کی خاطر 10 کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی‎

ماسکو(پی این آئی) ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش اخبار ڈیلی سٹار سے گفتگو کے دوران کے منیجر علی عبد العزیز نے حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ ان کے مطابق ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل ایم ایم اے فائٹر اور باکسر حبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کیساتھ فائٹ کرنے کیلئے 10کروڑ ڈالر (پاکستانی پندرہ ارب روپے ) کی پیشکش کی گئی تھی

جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ عبدالعزیز نےانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایم اے فائٹر حبیب نور نے یہ آفر اس لیے ٹھکرائی کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور انہوں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑیں گے انہوں نے اپنی والدہ سے کیا گیا وعدہ نبھایا اور 10کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرا دی ، نور حبیب نے کہا تھا اگر میری ماں مجھے یہ فائٹ لڑنے کی اجازت دیتیں ہیں تو وہ اسی صورت فائٹ لڑیں گے ورنہ میں اپنی ماں کیساتھ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں