وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں تاہم انشا اللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی کم ہو چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال کم ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏کل پہلی دفعہ ایک دن میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئ۔ اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کل 267،953 لوگوں کو ویکسین لگائ گئ۔تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے کے جلد اپنی ویکسی نیشن کے لئے ویکسین سینٹر جائیں۔ جن افرادکو ویکسین کی دوسری خوراک لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2253 کیس، 92 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ، ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 295 ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں