ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی )جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباداورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: بہاولنگر 15، نارووال 11، منڈی بہاؤالدین ، گجرات 03، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03، سٹی 01)، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ )، منگلہ ،مری 02، جہلم ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: کوٹلی 15، راولاکوٹ 14، گڑھی دوپٹہ 04، خیبر پختونخوا : بالا کوٹ 06، بنوں 04، مالم جبہ ، لوئر دیر02 اور سیدو شریف میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد 47 اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں