رنگ روڈ سکینڈل، وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کے سینئر رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی رنگ روڈ ڈاکے کا رنگ ماسٹر ہے، اس کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے، رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلی سے اربوں کی ڈکیتی کرنے والے عمران نیازی اینڈکرپٹ کمپنی کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عید کی چھٹی والے دن وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے دفاتر کھلوائے گئے، عدالتی حکم کی توہین کرکے غیر قانونی سمری سرکولیٹ کر کے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری لی گئی۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ آٹے، چینی، رنگ روڈ کے چوروں کی پوری حکومت شہباز شریف کے خوف سے کھڑک رہی ہے، کاٹھا انگریزروزانہ ای سی ایل میں شہبازشریف کا نام شامل کرنے سے متعلق سفید جھوٹ بولتا ہے۔ باس کے اشارے پر عید کے دن بھی چپڑاسی ای سی ایل میں نام شامل کرانے میں مصروف تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں