بڑی خبر آ گئی، کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، نئے کیسز میں کمی

لاہور (آئی این پی)پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے باعث مریضوں کی شرح میں کمی ہوئی ، اس حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1266نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 322,117ہو گئی، صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 63افراد جاں بحق ہو گئے ، لاہور میں 26ہلاکتیں ہوئیں ، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 9188اور لاہور میں اموات کی کل تعداد 3767ہو چکی ہے،اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 476، ننکانہ 7، قصور 15، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 84، جہلم 7، چکوال 21، مظفرگڑھ 24، حافظ آباد 4اور گوجرانوالہ میں 44، سیالکوٹ 12، نارووال 1، گجرات 7، منڈی بہاالدین 1، ملتان 142، خانیوال 10، راجن پور 3، لیہ 15، ڈیرہ غازی خان 21 اور وہاڑی میں 22 کیس سامنے آئے ،اسی طرح فیصل آباد 75، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 19 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز ، سرگودھا 39، میانوالی 27، خوشاب 31، بہاولنگر 12، بہاولپور 64، لودھراں 5، بھکر 1، ساہیوال 10، پاکپتن 14 اوراوکاڑہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں