سعودی عرب میں نجی شعبے میں دوپہر کے وقت آؤٹ ڈور کام پر پابندی 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت (MHRSD) نے اعلان کیا کہ نجی شعبے کے تمام اداروں کے لیے براہ راست سورج کی روشنی میں دوپہر کے کام پر پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک نافذ العمل ہو گی۔
قومی کونسل برائے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے تعاون سے نافذ کیے گئے نئے ضابطے کے تحت پابندی 12:00 بجے دن سے تین بجے تک بیرونی کام پر پابندی عائد رہے گی تا کہ کارکنوں کی صحت اور حفاظت اور شدید گرمی سے وابستہ پیشہ ورانہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔MHRSD نے آجروں پر زور دیا کہ وہ کام کے اوقات کو ضابطے کے مطابق ترتیب دیں اور کام کی جگہوں پر ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






