بھارت کے شہر جے پور میں ایک احتجاج کے دوران’ ’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے بانی ابھیجیت دیپکے کو شدید عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی ابھرتی ہوئی سیاسی تنظیم ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے بانی اور سربراہ ابھیجیت ڈپکے پر جے پور میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران چند مشتعل افراد کی جانب سے منظم حکمت عملی کے تحت چاروں طرف سے گھیر کر انہیں تھپڑ مارے اور گرانے کی کوشش کی، جس کے بعد فریقین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ابھیجیت دیپکے گزشتہ روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھے، جہاں انہیں حامیوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔
اسی دوران دو نامعلوم افراد ہجوم میں داخل ہوئے اور اچانک انہیں تھپڑ مارنا شروع کردیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






