لاہور : لیسکو نے متعدد علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ، مختلف گریڈ اسٹیشنز کے تحت آنے والے علاقوں میں 6 گھنٹے بجلی معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں کل بروز بدھ 17 جون کو لاہور اور اس کے گردونواح کے متعدد علاقوں میں شیڈول شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔
لیسکو کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف گریڈ اسٹیشنز کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ اس شٹ ڈاؤن سے بھائی پھیرو، چونگ، ایمکو ، غازی، کاہنہ، خانقاہ ڈوگراں، مومن پورہ، قلعہ اسٹار شاہ، مکہ کالونی، سرفراز نگر، شالیمار، سکھ چین، گجو متہ، لیاقت آباد اور نیو کوٹ لکھپت گریڈ اسٹیشنز کے تحت آنے والے فیڈرز متاثر ہوں گے۔
اس کے علاوہ بھائی پھیرو گریڈ اسٹیشن کے بی بی جے، مانگا منڈی 1 اور 3 فیڈرز جبکہ چونگ گریڈ اسٹیشن کے نیو چونگ، شاہکام اور آئی سی سی ٹیکسٹائل فیڈرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایمکو گریڈ اسٹیشن کے تحت کوٹ عبدالمالک، مدینہ گلاس اور اسٹارلیٹ کے صنعتی و رہائشی علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔
لیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے ان اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے امور پہلے سے ترتیب دے لیں اور اس عارضی تعطل کے دوران کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن نظام کو زیادہ مستحکم اور موثر بنانے کے لیے ناگزیر ہے اور مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔ کمپنی نے اپنی مہم کے تحت شہریوں سے بجلی کی بچت اور توانائی کے تحفظ کی بھی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے اولڈ سکھر اور اس کے گردونواح کے متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کے لیے شٹ ڈاؤن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سیپکو حکام کے مطابق، نظام میں بہتری اور خراب کنڈکٹر کی تبدیلی کے لیے 15 جون سے 18 جون 2026 تک کا شٹ ڈاؤن منظور کیا گیا ہے۔
سیپکو انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس مرمتی کام کے باعث رائل روڈ، پیر مراد شاہ، جمانی، جناح چوک، گولیمار، جئے شاہ اور اربن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
ان متاثرہ علاقوں میں 15 سے 18 جون تک روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
سیپکو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے امور، بالخصوص پانی کا ذخیرہ وقت پر مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






