اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع، بالائی سندھ ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختو نخوا اور لسبیلہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: مری 23 ،لاہور(سٹی 10، ائیر پورٹ 04)،سیالکوٹ (ائیر پورٹ07، سٹی 03)،گجرات 04،قصور02، کشمیر: گڑ ھی دو پٹہ 07، راولا کوٹ02 ، کو ٹلی 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار04 ،بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہری ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44، دادو،بہاولنگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں