سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، 37ہزار بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے 37 ہزار سرکاری ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے۔ ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا۔ ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔سندھ میں 638 سکول دوبارہ کھولیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close