پاکستان میں کورونا 10 سال تک کے بچوں میں پھیلنے لگا، ہوشرباء اعداد و شمار سامنے آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کرونا کی وباء نے بچوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 10 سال تک کے 20 ہزار 756 بچے اور بچیاں متاثر ہوئیں جب کہ 17 بچے جان کی بازی ہار گئے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے

کہ ملک میں اب تک 10 سال تک کی 8420 بچیاں کورونا میں مبتلا ہوئیں جب کہ اسی عمر کے 12 ہزار 336 بچے متاثر ہوئے۔ان حکام کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کے 17 بچے کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے 20 سال تک کی 22ہزار 537 لڑکیاں اور 32 ہزار 790 لڑکے متاثرہوئے جس میں 52 لڑکے اور لڑکیاں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں