مسلم کانفرنس کسی حادثے کی پیداوار نہیں، یہ پاکستان قائد محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کسی حادثے کی پیداوار نہیں ریاست جموں وکشمیر بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، اقتدار ہماری منزل نہیں، پچھلے دس سالو ں میں کئی مرتبہ اقتدار کی پیشکش ہوئی

لیکن نظریہ، عقیدہ، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،جماعتی کارکن صبر و استقامت کے ساتھ جماعت کے مضبوطی کے لئے کام جاری رکھیں، آزاد کشمیر کو درپیش مختلف قسم کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم دوسروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں چونکہ یہ وقت حالات کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر اس وقت اہم موڑ پہنچ چکا تاہم اس وقت کشمیر پر سیاست نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، آزاد کشمیر میں نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی نقطہ ہے، ہر طرف مایوسی کے بعد آزاد کشمیر کے لوگوں کے لوگوں کی نظریے مسلم کانفرنس پر مرکوز ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دور روزہ دورے کے دوران مسلم کانفرنس مظفرآبادڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے عہدیداروں نے جن میں مسلم کانفرنس کی نائب صدر محترمہ شمیم علی ملک، سابق وزیر حکومت مفتی منصورالرحمان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر، ثاقب مجید راجہ، حلقہ کوٹلہ سے سیٹھ کریم اللہ عباسی،رانا افتخار، سلیم اعوان، مقصود چغتائی، عارف عباسی، فضل اعوان، بشارت مغل، سمعیہ ساجد راجہ، سید یاسر نقوی،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،

چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، شیخ مقصود احمد، سابق سیکرٹری حکومت الیاس عباسی، سابق کمشنرسردار ارباب عباسی، کیپٹن ریٹائرڈ افضل اعوان، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، جانداد عباسی، سید تصور موسوی، مرزا اورنگزیب، پروفسر الطاف اعوان، ہارون رشید اعوان، مجتبیٰ عباسی، نورالبصر اعوان، انیس عباسی، حاشر اعوان، عاقب جاوید اعوان، منصور عالم قریشی، سید نویل گیلانی، عبدالجبار عباسی، مظہر عباسی، سکندر حبیب، میر رضوان الرحمان ایڈووکیٹ، سجاد قریشی، یاسر عباس،فیضان مغل ایڈووکیٹ،سفیان مغل، شاہ رخ عباس اور ایم ایس ایف، یوتھ ونگ، ٹریڈز ونگ، لائرونگ ودیگر کارکنان نے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقات میں آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے تمام عہدیداروں کارکنان کو ہدایات کیں کہ الیکشن کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، انشاء اللہ انے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں، جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کی رہنمائی کریں اور ان کی عزت ونفس کا خاص خیال رکھاجائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں