اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشکجبکہ
بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اوکاڑہ ، قصور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔ اس دوران کالام میں برفباری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 21، دیر (بالائی 19 ، لوئر 06( ، پٹن17 ، مالم جبہ13 ، چترال 10 ، سیدو شریف 08، بشام 07 ، بونیر 04 ، پاراچنار ، میرکھانی03 ، پشاور، مہمند ڈیم 02، کاکول،مردان، دروش01،پنجاب: اوکاڑہ 03 ، قصور 02 ، گلگت بلتستان: اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):کالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04، کالام منفی02 ، استور، گوپس ،بگروٹ اورما لم جبہ میں00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین مہینوں میں کیا خطرناک ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق2021 میں رونما ہوتی خشک سالی کا تفصیلی مشاہدہ: دسمبر 2020 سے مئی 2021 کے درمیان خشک سالی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان اس وقت ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔تاحال ملک کا شمالی نصف حصّہبشمول بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کم شدّت کی خشک سالی کا شکار ہیں۔ البتّہ ملک کے جنوبی نصف حصّے میں اس وقت خشک سالی کی شدّت معتدل ہے، جس میں جنوبی خیبر پختونخواہ، وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔اگلے 3 مہینوں میں ملک بھر میں خشک سالی کی شدّت میں اضافے کا اندیشہ ہے۔درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم یا انتہائی کم رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب شمال کے علاقے
معتدل شدّت کی خشک سالی (D1) جبکہ جنوبی نصف حصّے شدید خشک سالی (D2) سے دوچار ہو سکتے ہی۔مون سون کی آمد سے خشک سالی کی شدّت میں کمی متوقع ہے۔ مون سون کا آغاز شمال میں جون کے ماہ میں جبکہ جنوب میں جولائی کے ماہ میں متوقع ہے۔کیا آپ کے کاروبار کا دارومدار موسم کی مکمّل معلومات پر منحصر ہے؟ اپنے کاروبار کو نقصان میں جانے سے بچانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے علاقے یا کاروبار کے حوالے سے درست، کم مدّت اور طویل مدّت کی پیشگوئی ہم سے حاصل کریں۔یاد رہے کہ خشک سالی کی شدّت کو پانچ نکات پر ناپا جاتا ہے: ڈی 1، ڈی 2، ڈی 3 اور ڈی 4۔ ڈی 0 سے مراد ہے خشک سالی کا آغاز جبکہ ڈی 4 سے مراد ہے طویل مدّت دورانئے کی وجہ سے رونما ہونے والے نقصان دہ خشک سالی کے حالات ہیں۔ اس وقت پاکستان اس سکیل کے بیچ میں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں