ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 258 روپے اور کمرشل سلنڈر 922.44 روپےکی کمی کی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی

کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔ نئے ماحول میں نئے دوست، آذربائیجان نے ادھار پر تیل و گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی آذربائیجان نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کی ہے۔آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی “سوکر ٹریڈنگ نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے ترک نیوزایجنسی کو بتایا کہ کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھار پر تیل و گیس فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی قسم کا غیر ضروری دباو نہیں ڈالا جائے گا تاہم پاکستان کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ مکمل طور پر ایک تجارتی معاہدہ ہو گا۔کمپنی نے سات جنوری کو پاکستان کے ساتھ ایل این جی کارگو فروخت کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا اور اس کے لئے سوکر ٹریڈنگ نے تین لاکھ ڈالر کی ایک پرفا رمنس گا رنٹی بھی جمع کر ائی تھی۔آ ذربائیجان نے ادھار پر تیل فر اہم کرنے کی پیشکش ایک ا یسے وقت میں کی جب ایمرٹس نیشنل آئل کمپنی (اینوک)نے 23 فروری کو ا یل ا ین جی فر اہم کر نے سے معذر ت کر لی ہے۔ ا ینوک کو ما ر کیٹ سے ز ائد قیمت کی آ فر آ ئی جو اس نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کو گیس دینے سے انکار کر دیا۔ اینوک کے انکار کے بعد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ٹینڈر میں شامل دیگر کمپنیوں سے رابطہ کیا اور سوکر نے پاکستان کو ادھار پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں