اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب،کشمیر
اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 45 ، کوٹلی 34 ، گڑھی دوپٹہ 22 ، اننت ناگ 18 ، مظفرآباد (سٹی 13 ، ایئر پورٹ 12) ، سری نگر (ایئر پورٹ 12 ، سٹی 09) ، جموں 09 ، پنجاب: مری 27 ، منگلا 19 ، راولپنڈی (چکلالہ 19 ، شمس آباد 04) ، اسلام آباد (سید پور 16 ، گولڑہ 06 ، زیروپوائنٹ 01) ، جہلم 06 ، چکوال 02 ، اٹک 01 ، خیبر پختونخوا: کالام 19 ، کاکول 17 ، بونیر16، پٹن ، بالاکوٹ 14 ، دیر (بالائی 05 ، زیریں 03) ، چیراٹ 07 ، میر کھانی 05 ، سیدو شریف 04 ، دروش 03 ، مالم جبہ 02 ، تخت بھائی ، چترال 01 ، گلگت بلتستان: گلگت 25 ، اسکردو 08 ، استور 03 ، چلاس 01 ، بلوچستان: دالبندین 04 اور نوکنڈی میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام ، پاراچنارمنفی 03اور لہہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں