نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں رقم عطیہ کرنے والوں کی نئی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور اس بار ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی سابق اہلیہ میکنزی سب پر سبقت لے گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 2020ءمیں رقم عطیہ کرنے والوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر جیف بیزوس آئے جنہوں نے
10ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی۔ انہوں نے یہ رقم اپنے ہی ’ارتھ فنڈ‘ (Earth Fund)کو عطیہ کی۔جیف بیزوس کے بعد دوسرے نمبر پر ان کی سابق اہلیہ میکنزی سکاٹ آئیں جنہوں نے 5.7ارب ڈالر عطیہ کیے۔ میکنزی نے کمیونٹی لیڈرز کو 512آرگنائزیشنز منتخب کرنے کو کہا تھا اور ان آرگنائزیشزکو یہ رقم عطیہ کی گئی۔ ان تنظیموں میں فوڈ بینک، ہیومن سروس آرگنائزیشنز، نسلی انصاف پر کام کرنے والی تنظیمیں، کالج اور یونیورسٹیاں شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر بلومبرگ فنانشل نیوز کمپنی کے بانی مائیکل بلومبرگ نے 1.6ارب ڈالر، چوتھے نمبر پر نائیکی کے بانی فلپ اور ان کی اہلیہ پینی لوپ نائٹ نے 1.4ارب ڈالر اور پانچویں نمبر پر ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے 1.1ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں