سابق وزیراعظم نے بھی سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، سینیٹر منتخب ہوکر چئیرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں کھڑا کیا جائے گا، اگر وہ یہ نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ پیپلز پارٹی کی جانب

سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج سینیٹ الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے، امیدواروں کو آج سے ہی کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔یوسف رضا گیلانی 2012 میں بطور وزیر اعظم سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث 2013 کے الیکشن میں حصہ نہیں لے پائے تھے، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158 سے الیکشن لڑا لیکن یہاں سے انہیں تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابراہیم خان نے 8861 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی تھی۔ ن لیگ بھی مان گئی؟ چئیرمین سینیٹ کا الیکشن بھی اوپن بیلٹ سے کروانے کا مطالبہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی اوپن بیلٹ سےہوناچاہیے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے متعلق بل بدنیتی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں 3شقوں میں سےدوبدنیتی پرمبنی ہیں ۔حکومت نے سینیٹ چیئرمین کاالیکشن اوپن بیلٹ سےہونےکی ترمیم شامل نہیں کی ، جو کہ بدیانتی ہے۔ اگر اوپن بیلٹ سے انتخابات ہوں تو پھر سینیٹ چیئرمین کا الیکشن بھی اوپن بیلٹ سے ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اوپن بیلٹ سے متعلق بل پیش کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے متلعق بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور سیٹیاں بھی بجائی گئیں۔ اس موقع اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ سینیٹ انتخابات میں حلالہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں حلالہ نہیں کرنے دیں گے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سینیٹ اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ

کیے جانے کا سلسہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پرویز رشید، پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی سینیٹ کی ٹکٹ ملنے کی اُمید لگا رکھی ہے۔ خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی رہنما عائشہ رضا دوبارہ ایوان بالا میں جانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں