حکومت کا بڑا کارنامہ، پاکستان نے 22 فیصد سستی ایل این جی خریدلی

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت پٹرولیم نے فروری کے مہینے کیلئے 22 فیصد کم قیمت پرایل این جی خرید لی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی کمپنی نے فوری ٹینڈر کے ذریعے فروری کے مہینے کیلئے انتہائی کم قیمت پر ایک اور ایل این جی کارگو بک کیا ہے۔ اس کی قیمت اس بڈر سے تقریباً 22 فیصد کم ہے جس نے اس سے پہلے اسی کارگو کیلئے

بولی واپس لے لی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بحث بھی ختم ہوگئی ہے کہ اگر جلدی بکنگ کی جاتی تو قیمت کم ملتی کیونکہ ایل این جی کارگوپہلے حاصل کرنے پر سستا نہیں ملتا بلکہ رسد اور طلب کی بنیاد پر اس کی قیمت طے ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جو ٹینڈر کیا گیا تھا اس کی ڈلیوری 49 دنوں میں جبکہ موجودہ کارگو کی ڈلیوری 35 روز میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں