نئے سال پر پاکستانیوں کیلئے نیا تحفہ تیار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی)یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،نجی ٹی وی کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول 2روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 12پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے،اوگرا نے یکم جنوری سے 15روز کے لیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔یاد رہے کہ رواں ماہ پندرہ دسمبر کو بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی پانچ روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں